چیف جسٹس صاحب!نواز شریف کوسزا دینے میں آپ بھی شامل تھے،مریم نواز

via Samaa - Latest News
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عدلیہ کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کوجھوٹےمقدمےمیں سخت سزائیں سنائی گئیں ، چیف جسٹس صاحب!سزا دینے میں آپ بھی شامل تھے۔
مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ نوازشریف کوجھوٹےمقدمےمیں سخت سزائیں سنائی گئیں ، چیف جسٹس بھی شامل تھے ۔ کیا اُس وقت اس طرح کاکوئی سوال آپ نےپوچھاتھا؟۔یا یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کےلیےیادآتاہے؟ ۔ پچھلی بارچورکوریسٹ ہاؤس شفٹ کیا۔ اس بارہوٹل کیسارہےگا؟۔
مریم نواز نے مزید لکھا یہ نوازشریف کی طرح انتقام پرمبنی سیاسی مقدمہ نہیں ۔ یہاں چوری ثبوتوں کےساتھ پکڑی گئی ۔مہینوں صفائی کےمواقع دیےگئےتھے مگر بندیال صاحب کالاڈلاان کی ناک کےنیچےعدالت سےبھاگتارہا۔
Readmore