عمران خان امریکی مہرہ ، امریکہ کیخلاف ہی باتیں کرکے چورن بیچتا ہے، فضل الرحمن
حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام ف کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں،پی ٹی آئی سربراہ کے بارے دس سال پہلے قوم کو جو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا، حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اوریہودی لابی کے ساتھ اس کی رابطے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2018 میں موساد اور راء کی طرف سے عالمی قوتوں کی طرف سے اس کی مالی مدد کی گئی اور اس کے حق میں پروپیگنڈے کئے گئے، ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔
انہوںنے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں75سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے، اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد خارجہ پالیسی کی پہلی تقریر میں کہا کہ نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے، پاکستان توڑنے کی سازشوں میں شریک امریکہ پاکستان پر تنقید کر رہا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جنسی تشدد ہوا ہے یہی الزام اسرائیل نے بھی لگایا، سائفر کے بارے اس کے سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، عمران خان امریکہ کا مہرہ ہے لیکن امریکہ کے خلاف باتیں کرکے چورن بیچتا ہے، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، مزید انتظار ہے کہ حالات کیا حقائق سامنے لاتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں بھر پورحصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوارلائیں گے، ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تواضلاع کی سطح پرایڈجسٹمنٹ ہوگی، کل سے رکنیت سازی شروع ہورہی ہے اورمولانا عطاء الحق درویش مرکزی ناظم انتخاب ہونگے۔
Readmore