Breaking News

سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں پھرترمیم کا فیصلہ


via Samaa - Latest News

سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں پھر ترمیم کا فیصلہ کرلیا، مجوزہ ترامیم میں پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کےفارمولے میں ٹیکس وصولی بھی شامل ہے۔

سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون میں پھر ترمیم کا فیصلہ کر لیا، جس کے مطابق میئرکراچی کو کے ڈی اے کا بھی چیئرمین بنایاجائے گا۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق سندھ کےتمام ادارہ ترقیات کےملازمین کونسل ملازم کے طور پر کام کرینگےادارہ ترقیات حیدرآبادکاچیئرمین میئرحیدرآباد،سکھرولاڑکانہ کےمیئربھی ادارہ ترقیات کےچیئرمین ہونگے۔

اس کے علاوہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کےسی ای او کا انتخاب میئر کی تجویز پر ہوگا،میئرو چیئرمین ترقیاتی اتھارٹیز کےڈائریکٹر جنرل کےلیےتین افسران کےنام تجویز کرینگے۔

مجوزہ ترمیمی بلدیاتی قانون صوبائی فنانس کمیشن مالیاتی ایوارڈ کےلیے180 دن میں سفارشات مرتب کرےگا پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کےفارمولے میں ٹیکس وصولی بھی شامل ہے۔

Readmore