بجٹ میں پہلوانی خوراک پرٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ
گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے بجٹ میں پہلوانی خوراک پر ٹیکس نہ لگانے اور دودھ ، بادام اور گوشت کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ۔
سماکی رپورٹ کے مطابق فن پہلوانی میں دنیا بھر کے سورماؤں کو چت کرنے والے گوجرانوالہ کے پہلوان مہنگائی کے ہاتھوں چت ہوگئے۔پہلوانوں نے آئندہ بجٹ میں اشیائے خورونوش پر خصوصی ریلیف کا مطالبہ کردیا ۔
ورلڈ چیمپئن انعام بٹ پہلوان نے کہا کہ روٹی، گوشت کی قیمتوں کونہیں بڑھانا چاہئے اس پر ٹیکس نہیں لگنا چاہئے،بجٹ میں پہلوانوں کو سپورٹس مینز کو ریلیف ملنا چاہئے۔
پہلوانوں کا کہنا ہے کہ دودھ، بادام،سردائی اورگوشت کے بنا پہلوانی ممکن نہیں،ضروری اشیا پر ٹیکسز لگائے گئے تو فن پہلوانی دم توڑجائے گا ۔ زیادہ امید نہیں ہے لیکن مطالبہ ہے ہماری کھانے والی چیزیں بادام، گوشت، دودھ کی قیمتیں کم کریں تاکہ پہلوانی کا جو دم ٹوٹ رہا وہ بحال ہوسکے۔
ایک اور نوجوان پہلوان نے کہا کہ ہم پہلوان ہیں،پہلوانی کیلئے خوراک چاہئے،مہنگائی کم ہونی چاہئے،ڈرائی فروٹس، گوشت اور مربہ جات ۔ ہر پہلوان کی روزانہ کی خوراک ہیں۔ لیکن مہنگائی کے باعث یہ خوراک پوری کرنا عام پہلوان کے بس سے باہر ہورہا ہے۔
Readmore