Breaking News

جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ پاکستان پہنچ گئے


via Samaa - Latest News

گرو ارجن دیو جی کی شہیدی دن کی تقریبات اور جوڑ میلے میں شرکت کے لئے بھا رت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

ایوکیویٹ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم اور پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی پردھان (صدر) امیر سنگھ نے واہگہ بارڈر پر 170 سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔170 بھارتی سکھوں خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام سکھ یاتری لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔

ای ٹی پی بی کے ترجمان امیر ہاشمی کے مطابق گوردوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال میں منعقد ہونے والے جور میلہ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں، اقلیتیوں کی عبادت کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ آنے والے زائرین کو واہگہ پر لنگر (کھانا) پیش کیا گیا اور بعد میں مرکزی تقریب کے لیے صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال پہنچایا گیا۔

سردار گوربچن سنگھ نے آنے والے یاتریوں کی قیادت کرتے ہوئے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی سرزمین پر آکر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یاتری 10 روزہ قیام کے دوران صوبہ پنجاب کے کچھ دوسرے گوردواروں کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ کرتارپور ٹاؤن میں گوردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کریں گے۔

ملک اور بیرون ملک سے سکھ اپنے گرو، گرو ارجن دیو جی کی برسی، شہیدی جور میلہ کے موقع پر، سکھ مذہب کے تیسرے مقدس ترین مقام حسن ابدال شہر میں گوردوارہ پنجہ صاحب پر جمع ہوتے ہیں۔

Readmore