Breaking News

وزیراعظم کاایران اور اذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون عید کی مبارکباد دی


via Samaa - Latest News وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارکباد پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا پیغام دیا ۔ صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ آذربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا ۔ وزیراعظم نے آذربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا ۔ صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ Readmore