Breaking News

ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف کوئی خط نہیں لکھا، ایف بی آر


via Samaa - Latest News

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف لکھے گئے خط کی تردید کر دی۔

ایف بی آراعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف کوئی خط نہیں لکھا،پی آئی اے سینئر افسران کے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا خط جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :۔ ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

اعلامیہ کے مطابق ا لیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی خبر غلط ہے،پی آئی اے کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے کے باعث اکائونٹس منجمد کئے گئے تھے، جس کے سبب پی آئی اے کو کیش فلو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف بی آراعلامیہ کے مطابق اکائونٹس منجمد ہونے کے معاملے پر دونوں اداروں کے حکام رابطے میں ہیں اورامید ہے کہ جلد معاملے کا حل نکل آئے گا۔

Readmore