Breaking News

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک


via Samaa - Latest News

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈٰی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Readmore