Breaking News

نیپال کی ایشیاء کپ سے قبل ٹیم کوپاکستان بھیجنےکی درخواست


via Samaa - Latest News

نیپال کرکٹ بورڈ نےپی سی بی سے رابطہ کرکے اپنی ٹیم کو شیڈول سے قبل پاکستان بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیپال ایشیاءکپ میچ سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو درکواست کی ہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم شیڈول سے قبل پاکستان جائےتاکہ بھرپور پریکٹس کرسکے۔

نیپال کرکٹ بورڈنے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے سے درخواست کی ، پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کی درخواست قبول کر لی۔اورپھر پی سی بی نے نیپال کرکٹ ٹیم کو اپڈیٹ شیڈول بتا دیا۔

نیپال کرکٹ ٹیم 22 اگست کو کراچی پہنچے گی نیپال کرکٹ ٹیم 22 سے 26 اگست تک کراچی میں پریکٹس میچز اور ٹریننگ کرے گی۔

نیپال کرکٹ ٹیم27 اگست کو ملتان پہنچے گی، نیپال کرکٹ ٹیم نے پرانے شیڈول کے مطابق 27 اگست کو ملتان پہنچنا تھا،نیپال کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا اپڈیٹ شیڈول پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیاء کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Readmore