Breaking News

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کو ناروے کپ کے فائنل میں شکست


via Samaa - Latest News

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کو ناروے فٹ بال کپ کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کپ کے فائنل میں سولو ایف کلب کے ہاتھوں پلینٹی ککس پر شکست ہوئی تاہم پاکستان کی دنیا کی سب سے بڑی عالمی یوتھ فٹبال لیگ میں رنراپ پوزیشن برقرار ہے۔

رواں ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کپتان طفیل شنواری ، احمد رضا اور فیصل نے پانچ پانچ ،وہاب نے 4، عبیداللہ نے 3 اور عابد علی، عدیل، آصف علی ، محمد علی، شامیر علی نے ایک ، ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اس سے پہلے 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔

Readmore