جڑانوالہ واقعہ میں ملوث128 ملزم 2روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
جڑانوالہ واقعہ میں ملوث128 ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ واقعہ میں زیرحراست128 ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا ، جہا ں عدالت نےملزمان کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
جس کے بعد متعلقہ تھانے میں جگہ کی کمی کے باعث پولیس نےگرفتارملزمان کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ وزیر اعظم کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم
خیال رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات کی پاداش میں متعدد گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔
واقعہ کی ایف آئی آرکے مطابق دو مسیحی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جڑانوالہ کے سنیما چوک میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہینِ آمیز کلمات کہے جب کہ قرآن کی بے حرمتی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ جڑانوالہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جڑانوالہ کے سنیما چوک پہنچی تو وہاں قرآن کے اوراق موجود تھے جن پر سرخ قلم سے توہین آمیز الفاظ لکھے ہوئے تھے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد مشتعل ہجوم مقامی گرجا گھر کے باہر جمع ہوا۔ ہجوم میں شامل کئی افراد نے گرجا گھر میں توڑ پھوڑ شروع کی بعد ازاں اسے آگ لگا دی۔
Readmore