ائندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
via Samaa - Latest News ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس دوران موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ Readmore