عمران خان اسرائیلی گٹھ جوڑ سے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، فیاض چوہان
via Samaa - Latest News
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ملک مخالف تمام اقدامات بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں رہنما آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جس جس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچا،اسے بے نقاب کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا پلان تھا، اسرائیل سے گٹھ جوڑ بھی اس میں شامل تھا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاست نے اس پاکستان دشمن تحریک کو سختی کچلا تو آئی ایم ایف کو پتہ چل گیا کہ اب پاکستان سے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا۔
Readmore