Breaking News

ایشز سیریز تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ فاتح


via Samaa - Latest News انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں 251 رنز کے ملنے والے ٹارگٹ کے تعاقب میں انگلش ٹیم ابتداء سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے آئی، تاہم زاک کرالی 44، بین ڈکٹ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑی بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے، اسی دوران ہیری بروکس نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور 75 رنز بنائے جبکہ آخری لمحات میں کرس ووکس 32 اور مارک ووڈ 16 رنز ناٹ آؤٹ اننگز میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، ٹریوس ہیڈ نے 77 رنز کی باری کھیلی، دیگر کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، کرس ووکس، براڈ نے تین شکار کیے، جبکہ ووڈ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرس ووڈ مرد میدان قرار پائے۔ سیریز کا تیسرا میچ جیتنے کے بعد سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 سے برتری حاصل ہے۔ Readmore