نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
via Samaa - Latest News نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق فیصلہ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا فیصلے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہو گا۔ اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی ، اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیا جا رہے تھے۔ فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ Readmore