سینیٹ فنانس کمیٹی نے ملازمین کیلئے مزید 1 ارب 3 کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دیدی
سینیٹ فنانس کمیٹی نے اپنے ملازمین کے لئے مزید ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں کمیٹی نے اپنے ہی ملازمین کے لئے ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین قومی خزانے کو مزید تین ارب روپے سے زائد کا ٹیکا لگانے کے لیے تیارہیں ، سینیٹ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں ایک ارب اور تین کروڑ روپے ادا کیے جائیں گےجبکہ پانچ اعزازیوں کے علاوہ تین بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی پہلے ہی ملازمین کے لئے ڈھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دے چکی ہے۔یوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ملازمین مل کرقومی خزانے کو ساڑھے تین ارب روپے کا ٹیکہ لگائیں گے۔
حد تو یہ ہے کہ پارلیمنٹ ملازمین صرف الاونسز نہیں دوسرے محکموں کے ملازمین سے تنخواہیں بھی ساٹھ فیصد زائد وصول کر رہے ہیں۔
سینیٹ ملازمین کو الاونسز دینے کے لیے قومی خزانے سے ایک ارب روپے سے زائد اضافی ادا کرنے ہوں گے ۔
Readmore