Breaking News

پنجاب کی کئی سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان


via Samaa - Latest News چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کے بعد پنجاب بھر سے کئی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کئی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی ، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب ، جہلم اور جنوبی پنجاب کے رہنما شامل ہیں۔پیر عباس محی الدین، ڈسکہ سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم اعجاز احمد چھجا اورجہلم سے سابق ایم پی اے ملک جاوید نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس کے علاوہ پی پی بیاسی خوشاب سے سابق امیدوار ملک ذیشان اعوان اور سابق ایم پی چودھری شوکت نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ بلاول بھٹو نے تمام قائدین کو اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور عام انتخابات کی تیاری کرنے کی تاکید کی ۔ وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نوابزادہ افتخاراحمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ Readmore