Breaking News

پنجاب حکومت نے نجی اسپتالوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرلیا


via Samaa - Latest News پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے نجی اسپتالوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کی مرحلہ واردرجہ بندی کی جائے گی ۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے مطابق نجی اسپتالوں کی درجہ بندی پرعلاج معالجے کے چارجز کا تعین ہوگا۔صوبے کے نجی اسپتال چار قسم کے گریڈ میں تقسیم ہوں گے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی زیرصدارت اسپتالوں کی گریڈنگ پراہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سرکاری ونجی طبی ماہرین پرمشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اسپتالوں کی درجہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔ Readmore