Breaking News

لاہورمیں اٹے اورگندم کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا


via Samaa - Latest News لاہورمیں آٹے اورگندم کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا،گندم چارسواضافے کے بعد ساڑھے چارہزارمن ہوگئی جبکہ بیس کلو والا آٹے کاتھیلا دوسو روپے مہنگا ہوگیا۔ لاہورمیں ایک بار پھرگندم اورآٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں ،گندم چار سو روپے اضافے کے بعد ساڑھےچارہزار روپے فی من جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا دو سو چونتیس روپے اضافے کے بعد دوہزارچھ سوپچاس روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ بیس کلو آٹا کے تھیلے کا سرکاری ریٹ دوہزارچارسوسولہ روپے ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر ناجائز پابندی ہے ،دن رات ناکے لگا کرگندم سے بھری گاڑیاں پکڑی جارہی ہیں۔ Readmore