Breaking News

صدر اور وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں بارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہار افسوس


via Samaa - Latest News

صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں طوفان اوربارشوں سےجانی ومالی نقصانات پراظہارافسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اوربارشوں سےجانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں،اُمید ہےمتعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی کارروائی کریں گے ۔

صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ، اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں طوفان سےقیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے این ڈی ایم اےاور ریسکیو 1122 کوامداد،بحالی کے اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی مقامی انتظامیہ اورن لیگی قیادت، کارکنان کو بھی امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانےکی ہدایت کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں امدادی سرگرمیوں،نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم کی کراچی کی جانب بڑھتےطوفان’بائپرجوائےکےپیش نظراین ڈی ایم اے کو حکومت سندھ کےاشتراک سےپیشگی تیاریاں کی ہدایات جاری کی ۔

شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں بھی طوفان،بارشوں کےمتاثرین کی بھرپورمددکی جائے،پورےملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں،انتظامیہ اورادارےعوام کی مددمیں کوئی کسراٹھانہ رکھیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختو نخوا میں طوفان اوربارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 25 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،مختلف شہروں میں آندھی اورطوفان سے درخت،کھمبےگرگئے، سڑکیں بند،مواصلاتی اور بجلی کانظام درہم برہم ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔

Readmore