وزیر اعظم کا مسجد نبویﷺ کے سابق امام کے انتقال پر اظہار افسوس
![](https://ifttt.com/images/no_image_card.png)
via Samaa - Latest News
وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پران کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ محمد خلیل القاری انتقال کرگئے
شہبازشریف ن نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
خیال ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری آج انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
Readmore