Breaking News

مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دوافراد کوگرفتار


via Samaa - Latest News

عارف والا میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے علاقے رنگشاہ سے مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سڑک کنارے مردہ گدھے کی کھال اتار رہے تھے، جنہیں مقامی افراد نے گدھے کے گوشت کی فروخت کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کا گوشت فروخت کرنےوالوں سے کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف کھال اتار کر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ تاہم اس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Readmore