Breaking News

پاکستانی ٹیم کے ون ڈے میں عالمی نمبرون بننے پر فخر ہے، نجم سیٹھی


via Samaa - Latest News

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کرعالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اورکوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اوراس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دورمیں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اوراب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اورپھرورلڈ کپ میں کام آئے گی۔یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔

Readmore