Breaking News

پاکستانی ڈاکٹرز کا چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز


via Samaa - Latest News

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے افریقی ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا، پہلے ہی روز سو مفت آپریشن کئے گئے۔ میڈیکل ٹیم چاڈ کے طبی ماہرین کو تربیت بھی دے گی۔

پاکستانی ماہرین امراض چشم کا فری آئی کیمپ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارہ کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے گیا ہے۔

آئندہ چار روز میں چار سو سے زائد مزید مفت آپریشنز کئے جائیں گے۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا آپریشن کے بعد معائنہ کرے گی۔ چاڈ کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو نابینا پن سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

کامسٹیک نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مقامی اداروں میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اور گلوکوما سرجری میں سولہ افریقی ماہرین امراض چشم کیلئے دو سالہ خصوصی پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگرام کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

پاکستانی میڈیکل ٹیم نے گذشتہ برس نائجر کے دارالحکومت نیامی میں بھی مفت آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

Readmore