Breaking News

پاکستانیوں سمیت تارکین وطن ہلاک، اٹلی میں بچ جانیوالوں کی تلاش ختم


via Samaa - Latest News

اٹلی کے حکام نے کہا کہ 26 فروری کو جنوبی قصبے کٹرو کے قریب جہاز کے تباہ ہونے کے بعد لاشوں کی تلاش ختم کر رہے ہیں جس میں کم از کم پاکستانیوں سمیت 94 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تارکین وطن کی کشتی مغربی ترکیہ سے 180 کے قریب افراد کے ساتھ روانہ ہوئی تھی لیکن اٹلی کے جنوبی پیر میں کلابریا کے ساحل پر شدید موسم کے باعث ملیا میٹ ہو گئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تباہی میں 80 افراد بچ گئے تھے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً 6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

قریبی شہر کروٹون میں حکومتی صوبائی دفتر نے کہا کہ وہ سرچ کوآرڈینیشن سینٹر کو بند کر رہا ہے لیکن اگر مزید لاشیں نظر آئیں تو وہ یونٹ کو دوبارہ فعال کر دے گا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونے والی 48 لاشوں کو تدفین کے لیے افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق دیگر میتیں تیونس، ایران، فلسطین اور پاکستان واپس بھیجی گئیں جبکہ کچھ کو فن لینڈ، جرمنی اور اٹلی میں دفنایا گیا۔

Readmore