Breaking News

ثانیہ مرزا کیساتھ طلاق کی خبریں، شعیب ملک نے سب بتا دیا


via Samaa - Latest News

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ سال نومبر سے گرم ہیں ، تاہم اب شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دورا ن سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف کا جواب دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم ہر بات پر ردعمل دینے لگیں تو اپنی زندگی کب جئیں گے؟ آپ کی توجہ ہمیشہ بٹتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ ہم پر اس چیز کا اثر اتنا نہیں ہوتا جتنا ہمارے قریبی لوگوں پر ہوتا ہے، میں یہ ہی کہوں گا کہ ایسی چیزوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جوان میں سابق کرکٹر نے کہا کہ میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آجائےگی کہ اپنی زندگی کب جیئں گے؟

شعیب ملک نے کہا کہ انسان کا لائف اسٹائل اور زندگی ایسی ہونی چاہیے کہ جو چیز آپ کو تنگ کررہی ہے، اس کا جلد از جلد حل سوچا جائے اور حل نکل آئے تو ٹھیک ہے ورنہ اگلے دن پر چلے جاؤ، میری یہ سوچ ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان 6 ماہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں اور کافی عرصے سے دونوں نے سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا تازہ ویڈیو بھی شیئر نہیں کی۔

Readmore