Breaking News

کینیڈا کا پاکستانیوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسس 60 روز میں مکمل کرنے کااعلان


via Samaa - Latest News

کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئےکہاہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس 60 روزمیں مکمل کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری سلسلہ وار ٹویٹس میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز نے پاکستانی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔

شان فریزز نے لکھا کہ اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اورہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کینیڈا حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت اُن پُرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔

شان فریزز کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزہ کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار تک کردیا ہے۔

Readmore