جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر
via Samaa - Latest News
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین کے توسط سے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکیاگیا۔
بار کا موقف ہے کہ جسٹس مظاہر اکبرنقوی کا رویہ ججز کے عہدے کے حلف کیخلاف ہے، ان کی وجہ سے سپریم کورٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے۔
جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف جسٹس آصف کھوسہ نےانکوائری شروع کرائی تھی، جسٹس مظاہرکیخلاف لاہورہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے فیصلے کیخلاف انکوائری شروع کرائی تھی۔
بار کا موقف ہے کہ وہ انکوائری نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی تھی، اسےدوبارہ شروع کیاجائے، الزامات ثابت ہو جانے کی صورت میں جسٹس مظاہراکبرنقوی کوبرطرف کیاجائے۔
Readmore