Breaking News

کیا غیرمسلم نعت شریف پڑھ سکتے ہیں؟


via Samaa - Latest News

سماء کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں جب معزز مہمانوں سے پوچھا گیا کہ کیا غیرمسلم نعت شریف پڑھ سکتے ہیں؟

جواب میں علماء کرام نے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں، صرف مسلم کا محمدﷺ پہ اجارہ تو نہیں۔

علماء کرام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب اپنا تعارف کروایا تو فرمایا کہ وہ پرودگار ہے عالمین کا اور جب اپنے حبیب کا تعارف کروایا تو فرمایا کہ میں عالمین کےلیے انہیں رحمت بنا کر بھیج رہا ہو۔ عالمین کا مطلب کوئی نہیں جانتا ہے کہ عالمین کی حد کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب میں رب العالمین ہو تو جہاں جہاں تک میری ربوبیت جاری ہے وہاں وہاں تک میری مصطفیٰﷺ کی رحمت جائے گی۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ یہ ضرور ہے کہ مسلم اور غیرمسلموں کےلیے شرائط اور احکامات الگ الگ ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی مدح کررہا ہیں حضور ﷺ کی تو اس میں کوئی حرج نہیں، اوائل اسلام سے لے کر آج تک غیرمسلم باقاعدہ طور پر حضور ﷺ کےلیے قصائد پڑھتے رہے ہیں۔

Readmore