Breaking News

سمندر کے راستے شراب کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام


via Samaa - Latest News

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے سمندر کے راستے کروڑوں روپے مالیت کی شراب پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب میں مشترکا کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 43 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام کے مطابق کشی کے ذریعے 28 ہزار 5 سو بوتل غیر ملکی شراب اسمگل کی جارہی تھی، کارروائی کے دوران 7 اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق کشتی اور ضبط شدہ شراب کی بوتلیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Readmore