پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ
پیپلزپارٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے پر تقسیم پیدا ہوگئی۔ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹریز الیکشن لڑنےکےحامی ہیں جبکہ دونوں سیکریٹری جنرل نئیربخاری اور فرحت اللہ بابر بھی الیکشن کے خلاف ہیں۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی ٹکٹ کےلیے 33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کردیے گئے۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماؤں کی رائے طلب کرلی۔
Readmore