عمران خان جیسے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے،وزیراطلاعات
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے جھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیا ہے، فارن ایجنٹ نےعوام سےغداری کی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ نے قومی مفاد اورآئین سے غداری کی، عمران خان نے قومی سلامتی اور کشمیر سے غداری کی، عمران خان نےملک کےمفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان رات کو پاؤں پکڑتے ہو،روتے ہو چیختے ہو،معافیاں مانگتے ہو، عمران خان تم فارن ایجنٹ تم ہو، تمہارا مقصد ایٹمی طاقت والے ملک کوکمزور کرنا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان تم ملک کے خلاف امپورٹڈ سازش ہو، عمران خان تم عوام اور ریاست کےمجرم ہو، عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اورسازش کاڈرامہ ٹھس ہوگیا۔
Readmore