Breaking News

امریکا کا پاکستان کیلئے مزید دس ملین ڈالر امداد کا اعلان


via Samaa - Latest News

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے 26 ستمبر بروز پیر کو فوڈ سیکیورٹی پروگرام کی مد میں اضافی امداد دینے کا اعلان واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ارمیکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے موقع پر سامنے آیا۔

واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد امریکی ہم منصب کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپلومیسی پھر سے لوٹ آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں، یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

نٹونی بلنکن نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ سیلاب کے چیلنج سےفوری نہ نمٹے تو طویل البنیاد اثرات ہوں گے۔ بلاول بھٹو نے بتایا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سےآنے والی بڑی تباہی کا سامناہے، جب کہ گلوبل کاربن کے اخراج میں پاکستان کا صرف صفراعشاریہ آٹھ فیصد حصہ ہے۔ مسلسل بارشوں سے سو کلو میٹر طویل جھیل وجود میں آئی۔

مشترکا پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاک امریکا دوستی کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود رہے۔

واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسن سان فرنٹئیر (ایم ایس ایف) اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

وفد کی سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے سیلاب کی، جنہوں نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جب کہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔

Readmore